تاریخ شائع کریں2018 20 February گھنٹہ 10:47
خبر کا کوڈ : 313297

سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق

وکیل کاشف راجپوت نے مقدمے کی سماعت کے بعد باہر آکر مخالفین پر فائرنگ کردی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے
سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں سیشن کورٹ میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی زرائع ابلاغ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں مقدمے کی سماعت کے بعد 2 وکلاء گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں وکیل کی فائرنگ سے 2 وکلاء جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان کی عدالت کے باہر پیش آیا جہاں وکیل کاشف راجپوت نے مقدمے کی سماعت کے بعد باہر آکر مخالفین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ رانا ندیم موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرے وکیل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
https://taghribnews.com/vdceox8xfjh8zwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ