تاریخ شائع کریں2018 19 February گھنٹہ 18:37
خبر کا کوڈ : 313273

موجودہ مصری صدر کے خلاف مسلّح کارروائی کریں: القاعدہ

انتخابات کے دنوں پولنگ اسٹیشنوں پر حملہ کرینگے:داعش
القاعدہ کی دھمکی کے ساتھ ہی داعش نے بھی اسی ہفتے ایک ویڈیو مسیج کے ذریعے مصریوں کو آئندہ انتخابات میں شرکت کرنے سے روکا ہے
موجودہ مصری صدر کے خلاف مسلّح کارروائی کریں: القاعدہ
دہشتگرد تنظیم القاعدہ نے ایک کال کے ذریعے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مصری صدر کے خلاف مسلّح کارروائی کریں۔

دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ نے ایک آڈیو پیغام میں مصر کی «اخوان المسلمین» تنظیم پر 2011 کے انقلاب کے بعد بد انتظامی کا الزام لگاتے ہوئے مصر کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لئے مسلح جدوجہد کی خواہش ظاہر کی۔

دہشتگرد تنظیم القاعدہ نے ایک کال دے کر اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مصری صدر کے خلاف مسلّح کارروائی کریں۔ دہشتگرد تنظیم القاعدہ نے جمعے کو ٹیلیگرام مسنجر میں اس گروہ سے وابستہ چینل پر ایمن الظواہری کا ایک آڈیو پیغام نشر کیا ہے۔ جس کی ریکارڈنگ کی تاریخ معلوم نہیں۔

لبنانی ٹی وی چینل «این بی این» کی رپورٹ کے مطابق، ظواہری نے اس آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مصر کے 2011 کے انقلاب میں مصریوں کی تمام کوششیں اخوان المسلمین کی غلط کارکردگی کی وجہ سے ضائع ہوگئی ہیں۔

القاعدہ کے امیر نے مصر کی 25 جون کے انقلاب میں ناکامی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کو مسلح کارروائی کے بجائے صلح اور سمجھوتے کے طریقوں کو نہیں اپبانا چاہئے تھا۔

ایمن الظواہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اخوان المسلمین کے رہنماؤں نے مصری عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کو مرتد اور فاسد حکومت قرار دیا اور اسے ختم کرنے کے لئے اسلحہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

القاعدہ کی دھمکی کے ساتھ ہی داعش نے بھی اسی ہفتے ایک ویڈیو مسیج کے ذریعے مصریوں کو آئندہ انتخابات میں شرکت کرنے سے روکا ہے اور وارننگ دی ہے کہ انتخابات کے دنوں پولنگ اسٹیشنوں پر حملہ کرینگے۔

خیال رہے کہ مصر کے صدارتی انتخابات 26 سے 28 مارچ کو ہونے والے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciypappt1azr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ