تاریخ شائع کریں2018 19 February گھنٹہ 18:29
خبر کا کوڈ : 313272

پشاور:ایران کے خانہ فرہنگ کی جانب سے سمینار کا اہتمام

ایران میں اقلیتوں کے حقوق اہم ایک ترجیح ہے
ایران میں حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں انقلاب کی فتح بیسویں صدی کا منفرد واقعہ اور غیرمعمولی تبدیلی تھی.
پشاور:ایران کے خانہ فرہنگ کی جانب سے  سمینار کا اہتمام
سنیئر پاکستانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران میں تمام اقلیتی شہری اسلامی جمہوریہ کی حکومت کے زیر سایہ ایک پُرامن اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں.

یہ بات پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر 'قبلہ ایاز' نے پشاور میں اسلامی انقلاب ایران اور اقلیتوں کے حقوق کے عنوان سے منعقدہ سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

پشاور میں قائم ایران کے خانہ فرہنگ کی جانب سے اس سمینار کا اہتمام کیا گیا تھا. سمینار میں ڈاکٹر قبلہ ایاز جو جامعہ پشاور کے سابق وائس چانلسر بھی ہیں، کے علاوہ پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد باقر بیگی، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل عباس فاموری سمیت پشاور کی مسیحی کمیونٹی کی خاتون رہنما، وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے مشیر راوی کمار، اہل حدیث گروپ کے صوبائی رہنما مقصود سلفی اور عالمی علما اور مشائخ ایسوسی ایشن کے صدر محمد شعیف بھی شریک تھے.

سمینار خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ایران میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حوالے سے ایسی منفرد فضا اور ماحول میسر ہے جو دوسری اسلامی ریاستوں میں موجود نہیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے دنیا کے مختلف علاقوں میں مذہبی آزادی نہیں تھی اور لوگ ایک دوسرے کے عقیدوں کا احترام نہیں کرتے تھے مگر ایران میں اسلامی انقلاب نے اس مقصد کو عملی جامہ پہنادیا.

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ ایران میں مذہبی آزادی ہے جیسا کہ وہاں شیعہ سنی ایک ہی مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں. اقوام متحدہ میں بھی اس بات کی تصدیقی کی جاچکی ہے کہ ایران، اقلیتی افراد کے حقوق کا تحفظ کرنے والے ممالک میں شامل ہے.

اس موقع پر سمینار سے خطاب کرتے خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ عباس فاموری نے کہا کہ ایران میں حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں انقلاب کی فتح بیسویں صدی کا منفرد واقعہ اور غیرمعمولی تبدیلی تھی.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد وطن عزیز ایران میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا. ایران میں اقلیتوں کے حقوق اہم ایک ترجیح ہے جس کے تحت اقلیتوں کو سماجی حقوق کے ساتھ ان کے لئے اقلیتی حقوق بھی دئے جاتے ہیں.
https://taghribnews.com/vdchqxnxi23nzid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ