تاریخ شائع کریں2018 19 February گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 313270

ایرانی وزیر خارجہ کی روسی دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو

خطے میں امریکہ پالیسیوں کا کوئی نتیجہ نہیں:ایرانی وزیر خارجہ
امریکہ، شام میں اقلیتوں کو بطور جنگجو استعمال کررہا ہے: ظریف
ایرانی وزیر خارجہ کی روسی دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، شام میں موجود بعض اقلیتوں کو اپنی فوج کے انفنٹری اہلکار کے طور پر استعمال کررہا ہے.

یہ بات محمد جواد ظریف نے روسی دارالحکومت 'ماسکو' پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ امریکہ، شام کے اقلیتی شہریوں کو الہ کار کے طور پر استعمال کرہا ہے.

محمد جواد ظریف جو ماسکو میں منعقد ہونے والی ولدائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کی کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہیں، نے کہا کہ خطے میں ایران اور روس مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں تو اس بنیاد پر ولدائی انٹرنیشنل کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے.

انہوں نے خطے میں امریکہ کی موجودگی بالخصوص شام میں موجودگی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ولدائی کانفرنس ایک سنہری موقع ہے جہاں ایران علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے اپنے مؤقف کو اُجاگر کرسکتا ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امریکہ پالیسیوں کا کوئی نتیجہ نہیں اور یہ بات واضح ہے کہ امریکہ، شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کا خواہاں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام میں بعض اقلیتوں سے بطور جنگجو استعمال کیاجارہا ہے جس سے خطے میں مزید تناو اور کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگی.

ظریف نے کہا کہ ولدائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کانفرنس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات، شام امن مذاکرات، یمن کے بحران اور جوہری معاہدے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے.
https://taghribnews.com/vdcfemdmxw6dy0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ