تاریخ شائع کریں2018 19 February گھنٹہ 16:52
خبر کا کوڈ : 313244

کیس نمبر “۴۰۰۰” کی اصل حقیقت

"۴۰۰۰ " اسرائیلی وزیر اعظم کی مالی بدعنوانی کا کیس نمبر
پولیس کے مطالبہ پر عدالت نے نیتن یاہو کو کیس نمبر 1000 اور 2000 کی تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے،
کیس نمبر “۴۰۰۰” کی اصل حقیقت
اسرائیلی وزیر اعظم کی مالی بدعنوانی کا کیس نمبر ۴۰۰۰ دوبارہ کھل گیا ہے، اس کیس میں ان کے خلاف اہم ثبوت موجود ہیں،اس کیس میں نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے واللا کمپنی کے مالک شاوول الوویچ کو غیر قانونی سہولیات فراہم کی ہیں۔

عبری نیوز کے مطابق پولیس کے مطالبہ پر عدالت نے نیتن یاہو کو کیس نمبر 1000 اور 2000 کی تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے، اور پولیس نے کیس نمبر 4000 کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے اس کیس میں خفیہ تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جلدی نئی دستاویزات مل جائینگی۔

4000 کیس میں نیتن یاہو کے واللا نیوز کے مالک الووچ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ الووچ نے نیتن یاہو اور ان کی بیوی سارا کے بارے میں میڈیا کمپین کی ہے جس کے لیے انہوں نے کئی ملین اسرائیلی پیسے ملے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اس کیس کا مرکزی کردار واللا نیوز کے اگزیکٹو ڈائریکٹر ایلان یشوعا ہیں، ان کے کہنے پر نیتن یاہو کے خاندان کے لیے خاص طور پر کمپین کی گئی اور وزیر اعظم کے خلاف کسی بھی اعتراض کو نہ چھاپنے کا حکم دیا ہے۔

ہااریٹز نیوز کے مطابق ایلان یشوعا جانتے ہیں کہ نیتن یاہو حکومت کو خراب کر رہے ہیں اس کے باوجود ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtw9wtak9qx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ