تاریخ شائع کریں2018 19 February گھنٹہ 16:35
خبر کا کوڈ : 313232

پاکستان کے وزیر خارجہ مذاکرات کیلئے روس روانہ

وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے
خواجہ آصف کو دورے کی دعوت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دی ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ مذاکرات کیلئے روس روانہ
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف چار روزہ دورہ پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف آج چار روزہ دورہ پر روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ خواجہ آصف کو دورے کی دعوت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک رواں سال سفارتی تعلقات کی سترھویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdss0sxyt0fx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ