تاریخ شائع کریں2018 19 February گھنٹہ 10:27
خبر کا کوڈ : 313041

سعودی حکمرانوں کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے

پیغمبر اکرم کے آثار پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہیں، کسی ایک مکتبہ فکر کے نہیں
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ افسوس کہ سعودی عرب کے حکمرانوں نے پیغمبر کے گھر کو مسمار کیا، جنت البقیع میں اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات کو شہید کر دیا، جنت المعلیٰ کو مسمار کر دیا
سعودی حکمرانوں کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے مثالی دوستانہ تعلقات اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں، لیکن پاکستان کو مسلم ممالک کے درمیان اختلافات میں پارٹی بننے کی بجائے، غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، بڑی بحث کے بعد پارلیمنٹ میں منظور کردہ قرارداد کے مطابق فوج سعودی عرب نہ بھجوانے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، حرمین شریفین ہماری عقیدتوں کامرکز ہے، حجاز مقدس کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، خود سعودی حکمرانوں کو بھی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے نہیں کرنی چاہیے اور ہم متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ مسلمانوں کے باہمی تنازعات کا حل ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہے، یمن کی اندرونی جنگ میں کودنے کی بجائے، سعودی عرب کو صلح کاکردار ادا کرنا چاہیے۔ مزید اپنے اندرونی اختلافات کو کم کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ حقوق دیں، مذہبی آزادی دیں، شرک اور کفر کے نام پر دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری سے باز رہیں، حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر کے آثار اور شجر رسول کو کاٹنے بارے اطلاعات افسوسناک اور اپنا عقیدہ لوگوں پر مسلط کرنے کے مترادف ہے، پیغمبر اکرم کے آثار پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے قابل احترام ہیں، کسی ایک مکتبہ فکر کے نہیں۔ مگر افسوس کہ سعودی عرب کے حکمرانوں نے پیغمبر کے گھر کو مسمار کیا، جنت البقیع میں اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات کو شہید کر دیا، جنت المعلیٰ کو مسمار کر دیا۔
https://taghribnews.com/vdcbafbf8rhb8gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ