تاریخ شائع کریں2018 19 February گھنٹہ 09:05
خبر کا کوڈ : 313014

ایران کا مسافر طیارہ گر کر تباہ/ عملے سمیت تمام مسافر کے جاں بحق ہونے کے امکانات

مسافر طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا جو 50 منٹ کی پرواز کے بعد ریڈار سے غائب ہوگیا
اسلامی جمہوریہ ایران کا مسافر بردار طیارہ سمیرم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے طیارے میں سوار عملہ کے 6 افراد سمیت 66 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
ایران کا مسافر طیارہ گر کر تباہ/ عملے سمیت تمام مسافر کے جاں بحق ہونے کے امکانات
اسلامی جمہوریہ ایران کا مسافر بردار طیارہ سمیرم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے طیارے میں سوار عملہ کے 6 افراد سمیت 66 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کا مسافر بردار طیارہ سمیرم کے قریب  گر کر تباہ ہوگیا ہے طیارے میں سوار عملہ کے 6 افراد سمیت  66  افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مسافر طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا جو 50 منٹ کی پرواز کے بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔ مسافر طیارہ اے ٹی آر آسمان کمپنی کا تھا جس کی عمر 20 سال سے زیادہ تھی۔

مسافر طیارہ سمیرم کے پہاڑی علاقہ میں گرا ہے ۔ سمیرم کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق طیارہ گرنے کی جگہ معلوم ہوگئی ہے اور امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔

خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صبح 5 بجے ایران کا مسافر طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔

ایرانی مسافر طیارے کے ملبہ کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے لیکن پہاڑی علاقہ اور موسم خراب ہونے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb8fbfarhb8gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ