تاریخ شائع کریں2018 18 February گھنٹہ 14:16
خبر کا کوڈ : 312901

اسرائیل اور لبنان سمندری حدود تنازعہ/ امریکہ کو ثالث تسلیم نہیں کرتے

لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری کا امریکی وزارت خارجہ کے معاون خصوصی ڈیوڈ ساٹر فیلڈ دو توک موقف
لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کا تعین اپریل 1996ء کےمعاہدے کے تحت ہی ہونا چاہیے
اسرائیل اور لبنان سمندری حدود تنازعہ/ امریکہ کو ثالث تسلیم نہیں کرتے
لبنانی حکومت نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے تنازع میں امریکہ کو ثالث تسلیم کرنےسے انکار کردیا ہے۔

لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کا تعین اپریل 1996ء کےمعاہدے کے تحت ہی ہونا چاہیے۔ امریکا کی زیرنگرانی اسرائیل کے ساتھ سمندری حدود کےتعین کا کوئی فارمولہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے لیے اپریل 1996ء میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں طے کیا گیا تھا کہ دونوں ملک سمندری حدود کے تعین کے لیے ایک مشتترکہ کمیٹی تشکیل دے گے جو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی دونوں ملکوں کےدرمیان سمندری حدود کا تعین کرے گی۔ اس کمیٹی میں امریکا اور فرانس کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

لبنانی اسپیکر نے امریکی وزارت خارجہ کے معاون خصوصی ڈیوڈ ساٹر فیلڈ سےبات کرتے ہوئے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کےدرمیان بحری حدود کے تعین کی تجویز ناقابل قبول ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfx0dmyw6dy1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ