تاریخ شائع کریں2018 18 February گھنٹہ 12:58
خبر کا کوڈ : 312852

عراق کا دارالحکومت بغداد اسلامی وحدت کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے

کیونکہ ٹکڑوں میں بٹ جانا رسول اللہ ص کی پیروی اور انکی اطاعت سے باہر نکل جانے کے مترادف ہے
عراق میں وحدت اسلامی کونسل عراق کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ کوئی بھی گناہ امت اسلامی میں تفرقی اور اختلاف پیدا کرنے جتنا بڑا نہیں ہے، کیونکہ ٹکڑوں میں بٹ جانا رسول اللہ ص کی پیروی اور انکی اطاعت سے باہر نکل جانے کے مترادف ہے اور اس بات کی طرف قرآن مجید کی آیات میں بھی اشارہ ملتا ہے
عراق کا دارالحکومت بغداد اسلامی وحدت کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ دشمن بغداد میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے تھے لیکن آج عراق کا دارالحکومت اسلامی وحدت کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے۔

عراق میں وحدت اسلامی کونسل عراق کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ کوئی بھی گناہ امت اسلامی میں تفرقی اور اختلاف پیدا کرنے جتنا بڑا نہیں ہے، کیونکہ ٹکڑوں میں بٹ جانا رسول اللہ ص کی پیروی اور انکی اطاعت سے باہر نکل جانے کے مترادف ہے اور اس بات کی طرف قرآن مجید کی آیات میں بھی اشارہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں تک مسلمان ایک دوسرے کا قتل کیا کرتے تھے اور اسلام کی صحیح شناخت سے بہت دور تھے لیکن آج ہم اسلام کی صحیح شناخت کی سمت بڑھتے چلے جارہے ہیں۔

انہوں نے عراق میں مرجعیت کی موجودگی کا اسلامی وحدت کی تقویت اور تکفیری دہشتگرد گروہ داعش پر کامیابی کی اصل وجہ قرار دیا۔

آیت اللہ اراکی نے اس کونسل کی تشکیل میں عراقی صدر فواد معصوم اور وزیر اعظم حیدر العبادی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
 
https://taghribnews.com/vdcamuneu49n6a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ