تاریخ شائع کریں2018 18 February گھنٹہ 12:49
خبر کا کوڈ : 312849

سعودی حکومت نے حضرت حلیمہ رض کا گھر مسمار کردیا

تحریک لبیک یارسول اللہ نے اس اقدام کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا عندیہ دیدیا
سعودی حکومت نے نبی کریم (ص) کی رضاعی والدہ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالی عنہا کے گھر مبارک اور شق صدر کے مقام کو مبینہ طور پر مسمار کر دیا ہے
سعودی حکومت نے حضرت حلیمہ رض کا گھر مسمار کردیا
سعودی حکومت نے نبی کریم (ص) کی رضاعی والدہ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالی عنہا کے گھر مبارک اور شق صدر کے مقام کو مبینہ طور پر مسمار کر دیا ہے۔

سعودی حکومت کے اس اقدام کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، پاکستان میں تحریک لبیک یارسول اللہ نے سعودی حکومت کے اس اقدام کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالی عنہا کا گھر اور دیگر آثار رسول (ص) کو منہدم کرنے پر صدائے احتجاج بلند کی ہے اور آج اتوار کے دن تحریک لبیک یا رسول(ص) کے زیراہتمام لاہور پریس کلب سے لیکر پنجاب اسمبلی تک آثار رسول(ص) مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان تحریک لبیک یارسول اللہ محمد جمیل بیگ جلالی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ پہلے مسلمانوں سے مشاورت کرتی تاکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے دونوں متبرکات کو مسمار کرنے کا یہ جواز درست نہیں کہ یہاں پر آکر مسلمان دعائیں مانگتے ہیں کیونکہ دعائیں تو سعودی عرب کے کسی بھی مقام پر، مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے کسی بھی مقام پر مانگی جا سکتی ہیں۔

جمیل بیگ جلالی نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ سعودی حکومت کے اس اقدام کیخلاف مسلمانوں میں بھرپور مہم چلائے گی کیونکہ اس اقدام سے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgtx9wyak9q74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ