تاریخ شائع کریں2018 18 February گھنٹہ 12:47
خبر کا کوڈ : 312847

سعودی عرب فوجی دستے معاہدے کے تحت بھیجے

پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی کوشش سیاسی عمل ہے
سعودی عرب میں آرمی کے چند دستے بھیجے گئے جو پاکستان سعودی عرب کا ایک دفاعی معاہدہ ہے اور یہ دستے کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے
سعودی عرب فوجی دستے معاہدے کے تحت بھیجے
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سعودی عرب فوجی دستے معاہدے کے تحت بھیجے، وہ جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے جس کا احترام کرتے ہیں اور پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جانا چاہیے ،حکومت کی کوشش ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ کو سیاسی آلہ کار نہ بنایا جائے، شریف خاندان بارے فیصلہ میرٹ پر ہو گا، پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی کوشش سیاسی عمل ہے جو کچھ مقاصد کیلئے دبائو ڈالنے کی کوشش ہے، ایسا کرنا پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہو گا۔

انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس پاکستان کے زیر اہتمام چین پاکستان اقتصادی راہداری کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہاکہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے جس کا احترام کرتے ہیں اور پارلیمنٹ کا بھی احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کسی بھی سیاسی تنازع سے بالاتر ہو کر اپنا کام کریگی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آرمی کے چند دستے بھیجے گئے جو پاکستان سعودی عرب کا ایک دفاعی معاہدہ ہے اور یہ دستے کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
https://taghribnews.com/vdceew8xfjh8zvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ