تاریخ شائع کریں2018 18 February گھنٹہ 11:18
خبر کا کوڈ : 312820

ایام فاطمیہ: حسینیہ امام خمینی رح میں مجالس عزا کا آغاز

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اللہ تعالی کی بندہ کامل تھیں اور انھوں نے اپنے خطبوں اور گریہ کے ذریعہ عوام کی ہدایت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا کا آغاز ہوگیا ہے
ایام فاطمیہ: حسینیہ امام خمینی رح میں مجالس عزا کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ)میں پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے پہلی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اللہ تعالی کی بندہ کامل تھیں اور انھوں نے اپنے خطبوں اور گریہ کے ذریعہ عوام کی ہدایت اور اس دور کے منافقوں کے چہرے سے نقاب کشائی کرکے انھیں رسوا کیا۔

مجلس عزا میں جناب ارضی نے صدیقہ کبری کے مصائب میں نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس عزا کا سلسلہ تین دن تک برقرار رہےگا۔
https://taghribnews.com/vdcf00dmxw6dyca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ