تاریخ شائع کریں2018 18 February گھنٹہ 11:05
خبر کا کوڈ : 312813

اسٹار فٹبالر نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے لئے آواز اٹھا دی

رونالڈو نے ایک پیج کا لنک بھی شیئر کیا جہاں پر لوگ ان پناہ گزینوں کے لئے امداد دے سکتے ہیں
رئیل میڈرڈ کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی برادری سے بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے سامنے آنے کی درخواست کردی ہ
اسٹار فٹبالر نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے لئے آواز اٹھا دی
رئیل میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے لیے آواز اٹھا دی۔

رئیل میڈرڈ کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی برادری سے بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے سامنے آنے کی درخواست کردی ہے۔

رونالڈو نے اپنے فیس بک پیج پر 2 تصاویر شیئر کیں، ان میں سے ایک میں وہ اپنے بچوں کے ہمراہ موجود ہیں اور دوسری تصویر میں روہنگیا پناہ گزین ایک بنگلا دیشی کلینک میں اپنے بچے کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ رونالڈو نے لکھا کہ اس دنیا میں ہم سب اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں۔ رونالڈو نے ایک پیج کا لنک بھی شیئر کیا جہاں پر لوگ ان پناہ گزینوں کے لئے امداد دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں میانمار کی فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کے دوران  ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ 6 لاکھ سے زائد مسلمان ہجرت کرکے بنگلادیش کے کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchzinxx23nz6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ