تاریخ شائع کریں2018 18 February گھنٹہ 08:51
خبر کا کوڈ : 312782

میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا

کچھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ کچھ لوگ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے
میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے
میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا
میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو  کی ریاست اوہاکا میں زلزلہ آنے کے بعد امداد کی غرض سے جائزہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر ایک گاؤں میں اتر رہا تھا کہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا اور قریب موجود امدادی گاڑیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جس میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں موجود میکسکیو کے وزیر داخلہ اور ریاست اوہاکا کے گورنر سمیت دیگر حکام  محفوظ رہے۔

ریاست اوہاکا کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کچھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ کچھ لوگ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس گاؤں میں حادثہ رونما ہوا وہاں کی بجلی منقطع تھی اور ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے وقت  اندھیرا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcc4iq1i2bqsm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ