تاریخ شائع کریں2018 18 February گھنٹہ 08:16
خبر کا کوڈ : 312776

نائیجیریا میں 3 خودکش حملے/ 22 ہلاک اور درجنوں زخمی

خودکش حملہ آوروں نے نائیجیریا کی ریاست بورنو کے شہر میدوگوری کے مقامی بازار میں مجمع کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا
بورنو ریاست کے پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حملے بھیڑ والی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے جو کہ میدوگوری کے نواح میں واقع ہے جس میں 22 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد ہے
نائیجیریا میں 3 خودکش حملے/ 22 ہلاک اور درجنوں زخمی
نائیجیریا کے ایک پرہجوم بازار میں یکے بعد دیگرے 3 خودکش حملوں میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے نائیجیریا کی ریاست بورنو کے شہر میدوگوری کے مقامی بازار میں مجمع کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یکے بعد دیگرے تین خودکش حملوں سے علاقہ لرز اٹھا اور لوگ چیخ و پکار کرنے لگے، دھماکوں کے بعد مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں لگ گئے۔

بورنو ریاست کے پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حملے بھیڑ والی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے جو کہ میدوگوری کے نواح میں واقع ہے جس میں 22 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔

یہ خود کش حملے ایسے  وقت میں ہوئے ہیں کہ جب شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے سیکڑوں جنگجوؤں  کو ٹرائل  کے لیے سویلین کورٹ میں پیش  کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfe0dmvw6dyea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ