تاریخ شائع کریں2018 17 February گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 312729

ہم سعودی عرب کو فضائی دفاع فراہم نہیں کر رہے: وزیر دفاع

پاک فوج کا دستہ ٹریننگ اور ایڈوائس مشن پر سعودی عرب بھجوایا جا رہا ہے
وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستہ مشاورت اور تربیتی مشن پر بھیجا جا رہا ہے۔
ہم سعودی عرب کو فضائی دفاع فراہم نہیں کر رہے: وزیر دفاع
پاکستان: وزیر دفاع خرم دستگیر نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستہ مشاورت اور تربیتی مشن پر بھیجا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستے بھیجنے کا فیصلہ کچھ عرصہ پہلے ہوا تھا، میں نے اس سلسلے میں سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا، جبکہ سعودی عرب کے نائب وزیر وفاع بھی اس سلسلے میں پاکستان تشریف لائے تھے۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے کافی عرصے سے بات چیت جاری تھی اور بالآخر مشاورت اور تربیتی مشن کا بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں کو سعودی عرب کے زمینی دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کو فضائی دفاع فراہم نہیں کر رہے، صرف ان کی فورسز کی تربیت کریں گے۔

وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج پہاڑوں پر ہونے والی جنگ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ تربیت یافتہ ہے، ہم سعودی عرب کو بھی ٹرین کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد پارلیمنٹ کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

سعودی عرب فوج بھیجنے کے آئی ایس پی آر کے بیان پر چئیرمین سینیٹ نے وزیر دفاع کو جواب کے لئے طلب کر لیا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان فوج سعودی عرب بھیج رہا ہے، جس کی تعداد ایک ڈویژن سے کم ہوگی، یہ اعلان سعودی سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز آئی ایس پی آر نے اعلان کیا تھا کہ پاک فوج کا دستہ ٹریننگ اور ایڈوائس مشن پر سعودی عرب بھجوایا جا رہا ہے، جو کہ پاک سعودی جاری سکیورٹی تعاون کے تسلسل کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دستہ یا پہلے سے موجود وہاں فوجی سعودی عرب کے باہر تعینات نہیں کئے جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کا دوسرے خلیجی علاقائی اور ملکوں کے ساتھ دوطرفہ سکیورٹی تعاون موجود ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxx0snyt0f56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ