تاریخ شائع کریں2018 16 February گھنٹہ 16:41
خبر کا کوڈ : 312604

اسرائیل کی غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا:ولایتی

اسرائیل کی بدنام زمانہ اور غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا۔
بیداری اسلامی کےسیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر خطاب
اسرائیل کی غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا:ولایتی
بیداری اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے ماضی میں فلسطین کے دفاع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بدنام زمانہ اور غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیداری اسلامی کےسیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر خطاب میں ماضی میں فلسطین کے دفاع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بدنام زمانہ اور غاصب حکومت کا خاتمہ ہوجائےگا۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا امریکہ دنیا کے اس طرف سے آکر ہمارے علاقہ میں عراق، شام، فلسطین ، لبنان ، یمن اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں کے لئے مشکلات کھڑی کررہا ہے اور اگر ہم عراقی، فلسطینی ، شامی ، لبنانی مسلمانوں کے دفاع کے سلسلے میں تعاون فراہم کریں تو بعض افراد یہ آواز بلند کرتے اور شور مچاتے ہیں کہ ہمارا ، عراق، شام ، فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں سے کیا تعلق ہے۔ ہمیں ان کا ساتھ نہیں دینا چاہیے ۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ یہ وہی بات ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادی کہتے ہیں اور بعض عناصر ان کی باتیں ملک کے اندر دہراتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں خطے میں امریکہ کی مداخلت کو روکنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش جاری رکھنی چاہیے ۔

ہمیں فلسطین کے مسلمانوں کو تعاون فراہم کرنا چاہیے ، ہمیں امریکہ کے مقابلے میں علاقہ کے مسلمانوں کا بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے باہمی اتحاد کامظاہرہ کرنا چاہیے۔امریکہ کے ساتھ تعاون اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfx0dmjw6dyva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ