تاریخ شائع کریں2018 14 February گھنٹہ 14:16
خبر کا کوڈ : 312188

ایرانی عوام نے دشمنان انقلاب کے تمام تخمینے خاک میں ملا دیئے

ایران کا اسلامی انقلاب پوری دنیا کے لئے مثالی نمونہ ہے اور آج ہم مختلف ملکوں میں اسلامی تحریکیوں کا مشاہدہ کررہے ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ آج سے انتالیس سال قبل امام خمینی رح کی قیادت میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام ہی اس اسلامی انقلاب کے حقیقی محافظ ہیں
ایرانی عوام نے دشمنان انقلاب کے تمام تخمینے خاک میں ملا دیئے
ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا پر یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ انقلاب ایک عوامی انقلاب ہے اور اس کی جڑیں عوام میں ہیں۔

تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ آج سے انتالیس سال قبل امام خمینی رح کی قیادت میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام ہی اس اسلامی انقلاب کے حقیقی محافظ ہیں۔ 

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی مدبرانہ قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی نے صرف خدا پر بھروسہ اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اسلامی تحریک کو آگے بڑھایا اور اپنے زمانے کی کسی بھی سامراجی طاقت کو خاطر میں لائے بغیر اپنے مشن کو جاری رکھا۔

سید ناصر عباس شیزاری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے ابتدائی دنوں میں عالمی سیاست کے پنڈتوں نے یہ پیشنگوئیاں کرنا شروع کردی تھیں کہ یہ انقلاب زیادہ دنوں تک چلتا دیکھائی نہیں دے رہا اور اس کی وجہ یہ بتائی کہ اسلامی انقلاب کی قیادت نہ لاشرقی و لاغربی کے نعرے لگارہی ہے اور ایسا کیسے ممکن ہے کہ بغیر شرق و غرب کی مدد کے یہ انقلاب پروان چڑھ جائے، لیکن وہ یہ بھول گئے تھے کہ ایران کا اسلامی انقلاب اللہ کی نصرت و مدد کے ساتھ اپنی منزلیں طے کرے گا اور آج ہم یہ مشاہدہ کررہے ہیں کہ دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کی سازشوں کے باوجود یہ انقلاب اپنی عمر کی انتالیس بہاریں دیکھ چکا ہے اور ایران کے غیور عوام اپنے ملک کے نصب العین سے وفادار ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے اس سال اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کے موقع پر گیارہ فروری کو نکالی جانے والی عظیم الشان ریلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام نے اس مرتبہ بھی پچھلے برسوں کی بہ نسبت بھرپور طریقے سے ان ریلیوں میں شرکت کرکے دشمنان انقلاب کے ایران اسلامی کو خراب کرنے کے تمام تخمینے خاک میں ملا دیئے اور ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ اس انقلاب کے حقیقی وارث عوام ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ایران کے اسلامی انقلاب کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے دو ہزار گیارہ میں عرب دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہار عرب کے نام سے رونما ہونے والی اسلامی تحریکیوں نے بھی ثابت کردیا کہ ایران کا اسلامی انقلاب پوری دنیا کے لئے مثالی نمونہ ہے اور آج ہم مختلف ملکوں میں اسلامی تحریکیوں کا مشاہدہ کررہے ہیں اور اس موقع پر ہمیں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی وہ بات یاد آتی ہے جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ ایران کا اسلامی انقلاب محروموں اور مستضعفوں کی آواز بن کر ابھرا ہے اور یہ انقلاب دنیا کی تمام اقوام کے لئے مثالی نمونہ رہے گا۔

ناصر عباس شیرازی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی رحلت جانگداز کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی کی قیادت میں عالمی سطح پر سیاسی و اقتصادی شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح کے بعد امت مسلمہ کو آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی صورت میں جو قیادت نصیب ہوئی اس نے ایران ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، کیونکہ رہبر انقلاب اسلامی نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے اور آپ نے مسلمانوں کے مسائل خاصطور پر مسئلہ فلسطین کو مسلمانوں کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے ملت فلسطین کے حقوق کے تحفظ کے لئے سب کو اٹھ کھڑے ہونے کی دعوت دی ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcc4iq142bqss8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ