تاریخ شائع کریں2018 12 February گھنٹہ 09:57
خبر کا کوڈ : 311585

پاکستان کے سب سے اہم شہر کراچی کا سیاسی احوال

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کنوینر کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کنوینر کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا۔ اس بات کا اعلان رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان کے سب سے اہم شہر کراچی کا سیاسی احوال
پاکستان کے سب سے اہم شہر کراچی میں آجکل سیاسی حوالے سے بہت زیادہ گہما گہمی پائی جاتی ہے۔ ایک طرف پاک سرزمین پارٹی روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں جلسے منعقد کرکے عوام کو اپنی جانب کھیچنے کی کوشش کررہی ہے تو دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان داخلی اختلافات کے باعث مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ ان کے آپسی اختلافات میں بھی شدت آتی جارہی ہے جس کی مثال گذشتہ روز پیش آنے والا واقعہ ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کنوینر کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا۔ اس بات کا اعلان رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عامر خان، خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، نسرین جلیل اور دیگر متحدہ رہنما موجود تھے۔ ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت تکلیف ہے لیکن ہم مجبور ہیں اور فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینر شپ سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے بار بار کہنے کے باوجود پارٹی کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے جس پر الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ ہوگئی تھی اس ساری غلطی کی ذمہ داری فاروق ستار پر عائد ہوتی ہے،فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات کئی بار استعمال کیے،ایسی بہت ساری باتیں ہیں تاہم صرف چند فیصد آپ سے شیئر کی جارہی ہیں درحقیقت فاروق ستار نے دھوکے سے خود کو پارٹی کا سر براہ بنایا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے نئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی اب لوگ ایم کیو ایم کو متحدہ ہوتا دیکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بوسیدہ نظام کبھی سمجھ نہیں پایا پورے پاکستان کے کارکنان اب ایم کیو ایم کو متحد ہوتا دیکھیں گے، ایم کیو ایم میں تبدیلی نہیں بلکہ تطہیر ہوئی ہے، کارکنوں کی تعداد یہ پیغام دے گی کہ ایم کیو ایم قائم ہے میں نے دوبار ایسی تبدیلی کو پہلے بھی روکا تھا لیکن آج کی تبدیلی بہت نا گزیر تھی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب شخصیت کی بات بالکل نہیں ہوگی بلکہ چہرے بدلتے رہیں گے اب ہم اپنے مقصد کے لیے نعرے لگائیں گے کیوں کہ ہماری پوری تاریخ قربانیوں اور ایثار سے بھری پڑی ہے۔کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ 22 اگست 2016ء سے لے کر آج تک کے کنوینئر کارکنان کو پی آئی بی طلب کرتے رہے کارکنان اور ذمہ داران وہاں گئے انہوں نے ٹھیک کیا مگر اب آج کا سربراہ تمام ذمہ داران و کارکنان کو یہاں بہادر آباد بلا رہا ہے اور اب یہی کارکنان کا مرکز ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی بی چھوڑ کر بہادر آباد مرکز کو جوائن کرلیں۔ ان کے پیغام پر ایم کیو ایم رہنما گلفراز خٹک نے بھی بہادر آباد کو جوائن کرلیا۔

ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے معطل کنونیئر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو برطرف کرنے اور 17 فروری کو پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنوینر فاروق ستار نے کہا کہ پی آئی بی ہمارے پاس ہے بہادر آباد بھی واپس لیں گے، میں تمام رابطہ کمیٹی کو آرٹیکل سکس کے تحت فارغ کرتا ہوں اب رابطہ کمیٹی بھی برطرف ہوگئی اور اس کے اختیارات بھی برطرف ہوگئے۔

فاروق ستار نے ایک قرارداد پیش کی جس میں انہوں نے 17 فروری کو  پارٹی کے الیکشن کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ 17 فروری کو پارٹی الیکشن کرائیں گے جس کے بعد پتا چل جائے گا کارکنان کس کے ساتھ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc4sq1p2bqsp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ