تاریخ شائع کریں2018 1 February گھنٹہ 11:43
خبر کا کوڈ : 309383

ورزش کی اپلیکیشن نے امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کی درست ترین نشاندہی کردی

نقشے میں امریکی افواج کی نقل و حرکت اور ان کا مقام اس وقت واضح ہوگیا جب فوجیوں نے آپس میں اپنا ڈیٹا شیئر کیا
حال ہی میں صحت اور جاگنگ کے متعلق ایک ایپ بنانے والی کمپنی ’اسٹریوا‘ کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے دنیا بھر میں خصوصاً امریکی افواج، ان کی فوجی اڈوں اور تنصیبات کی درست ترین نشاندہی کردی
ورزش کی اپلیکیشن نے امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کی درست ترین نشاندہی کردی
 حال ہی میں صحت اور جاگنگ کے متعلق ایک ایپ بنانے والی کمپنی ’اسٹریوا‘ کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے دنیا بھر میں خصوصاً امریکی افواج، ان کی فوجی اڈوں اور تنصیبات کی درست ترین نشاندہی کردی۔

اسٹریوا کے ڈیٹا ظاہر کرنے  والے (وژولائز) ایک نقشے میں امریکی افواج کی نقل و حرکت اور ان کا مقام اس وقت واضح ہوگیا جب فوجیوں نے آپس میں اپنا ڈیٹا شیئر کیا تاہم کمپنی نے کہا ہے کہ عسکری اور حساس اداروں میں کام کرنے والے افراد خود کو اس فہرست سے نکال سکتے ہیں۔

یہ نقشہ نومبر 2017ء میں جاری ہوا جس میں اسے استعمال کرنے والے ہر فوجی اہلکار کی سرگرمیاں اوردیگر معلومات دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس میں تین ٹریلین سے زائد جی پی ایس ڈیٹا پوائنٹ ظاہر کیے گئے ہیں۔

اس ایپ کو اسمارٹ فون اور فِٹ بِٹ جیسی دستی آلات کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ پوری دنیا کے اہم شہروں میں جاگنگ کے راستے اور جگہوں کو ظاہر کرتی ہے۔ ساتھ ہی دور دراز اور بظاہر آبادی سے دور علاقوں میں بھی ورزش کرتے ہوئے افراد کے پیٹرن نوٹ کیے جاسکتے ہیں۔

تاہم عسکری تجزیہ کاروں نے نوٹ کیا ہے کہ اسٹریوا ایپ کا نقشہ اتنا تفصیلی ہے کہ اس سے انتہائی حساس معلومات اخذ کی جاسکتی ہیں۔ اس سے سرگرم فوجی اہلکاروں کی نقل و حرکت کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔

ایک فوجی تجزیہ کار ناتھن روسر نے کہا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے فوجی اڈے اور تنصیبات کی بہت اچھی طرح سے شناخت کی جاسکتی ہیں۔ اگر عوام کی طرح فوجی افسران اس ایپ کو کھولے رکھتے ہیں تو یہ خطرناک عمل ہوگا۔ اس سے ان کی ڈائری یا لاگ بن جاتا ہے جس سے کوئی بھی یہ معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

عسکری سیکیورٹی کے ایک اور ماہر ٹوبیاس شنائیڈر نے کہا ہے کہ شام میں امریکی اور اتحادی اڈے رات کو روشن رہتے ہیں۔ اسی طرح روسی اڈے بھی اسی طرح روشن ہوتے ہیں۔ افغانستان، جیبوتی اور شام میں امریکی عسکری اڈے اپنی روشنی سے پہچانے جاسکتے ہیں۔ افغانستان کے صوبے ہلمند میں آپریشن کرنے والے اڈے تاریک پس منظر میں اپنے خاص رنگ و روشنی سے دیکھے اور پہچانے جاسکتے ہیں۔

اب ان فوجی اڈوں (بیس) پر غور کیا جائے تو ان کا بیرونی تفصیلی احوال دکھائی دے گا کیونکہ فوجیوں کے جاگنگ کے راستوں کو ٹریک کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ گوگل اور ایپل نقشوں پر نظر نہیں آتے ہیں لیکن اسٹریوا سے انہیں نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اگر کوئی سائیکل سوار نیواڈا میں امریکی فضائی اڈے یعنی ایریا 51 کے چاروں طرف ایک چکر لگاتا ہے تو اسٹریوا پر وہ فوراً نمایاں ہوجائے گا جس سے خفیہ فضائی اڈے کی حدود ہر کوئی دیکھ سکے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfc1dmmw6dxma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ