تاریخ شائع کریں2018 30 January گھنٹہ 08:44
خبر کا کوڈ : 308917

دہشتگردی کا تعلق امن وامان سے ہے، مذہب یا فتویٰ سے نہیں

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے مدارس دینیہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی اقدامات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی
علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ پانچوں وفاق ہائے مدارس حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں/ مدارس کی آزادی و خودمختاری برقرار رکھنے کی شرط پر قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں گے
دہشتگردی کا تعلق امن وامان سے ہے، مذہب یا فتویٰ سے نہیں
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے مدارس دینیہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی اقدامات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے مدارس دینیہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی اقدامات پر مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پانچوں وفاق المدارس کو خودمختاری کی بنیاد پر امتحانی بورڈ کی حیثیت سے تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ کے حالیہ اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ مدارس کی آزادی و خودمختاری برقرار رکھنے کی شرط پر قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن سمیت متعدد امور سرکاری ایوانوں میں عملدرآمد کیلئے زیرِالتوا ہیں، ان پر فیصلے کئے جائیں، مزید تاخیر سے مایوسی پیدا ہو رہی ہے۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ پانچوں وفاق ہائے مدارس حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں، دہشتگردہی کا تعلق امن وامان سے ہے، مذہب یا فتویٰ سے نہیں، حکومت اسے امن وامان کے قوانین و ضوابط کے مطابق حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، اس حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس تمام اسلامی مکاتب فکر کے ذمہ دار علما کا معتبر فورم ہے جو کہ بین المسالک وحدت کی مضبوط بنیاد بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف اپنی جگہ، مکتب اہلبیت اہلسنت کی مقدس شخصیات کا احترام کرتا ہے، غلط عقائد بیان کرنیوالے اور دوسرے مسالک کے مقدسات کی توہین کرنیوالے اہل منبر شیعہ مسلک کے نمائندے نہیں۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کا تعلق امن وامان سے ہے، مذہب یا فتویٰ سے نہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کے تعاون سے پنجاب کے ہر ضلع میں منبر حسینی کی اصلاح کیلئے بشارت عظمیٰ کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی، قومی وحدت اور مخلص اسلامی ممالک کے تعاون سے ہر خطرہ کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، وطن عزیز کی سالمیت کیلئے سنی شیعہ اتحاد بنیادی و دائمی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdchz6nxq23nvwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ