تاریخ شائع کریں2018 22 January گھنٹہ 11:53
خبر کا کوڈ : 307181

7200 میٹر بلند پاموری ماونٹین نیپال پر پرچم امام حسین علیہ السلام لہرا دیا گیا

محمد علی سدپارہ نے ماونٹ ایورسٹ کو سردیوں کے موسم میں بغیر آکسیجن سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے
اس سے قبل اسکردو سدپارہ سے ہی تعلق رکھنے والے کوہ پیماء حسن سدپارہ مرحوم نے آکسیجن کے ساتھ ماونٹ ایورسٹ سر کرکے پرچم حضرت عباس (ع) اور سبز ہلالی پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا
7200 میٹر بلند پاموری ماونٹین نیپال پر پرچم امام حسین علیہ السلام لہرا دیا گیا
سطح سمندر سے 7200 میٹر کی بلندی پر موجود پاموری ماونٹین نیپال پر امام حسین (علیہ السلام) سے منسوب پرچم لہرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے محمد علی سدپارہ نے ماونٹ ایورسٹ کو سردیوں کے موسم میں بغیر آکسیجن سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

کم ترین وسائل کے ساتھ محمد علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے 7200 میٹر بلندی پر پہنچ کر پاموری ماونٹین سر کرلیا ہے اور اسی مقام پر انہوں نے نواسہ رسولؐ، حضرت امام حسین علیہ السلام سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے سید الشہداء علیہ السلام کے اسم مبارک سے منقش پرچم لہرا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

انہوں نے پاوموری ماونٹین پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر وطن عزیز پاکستان سے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد علی سدپارہ بغیر آکسیجن کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے لئے پرعزم ہیں، جہاں پہنچنے کے بعد پرچم امام حسین  اور سبز ہلالی پرچم کو لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔

اس سے قبل اسکردو سدپارہ سے ہی تعلق رکھنے والے کوہ پیماء حسن سدپارہ مرحوم نے آکسیجن کے ساتھ ماونٹ ایورسٹ سر کرکے پرچم حضرت عباس (ع) اور سبز ہلالی پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

محمد علی سدپارہ نے اپنے پیغام میں اس سخت ترین مہم کی کامیابی کے لئے اپنے ہم وطنوں اور خیرخواہوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjoaetvuqeyvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ