تاریخ شائع کریں2018 21 January گھنٹہ 12:55
خبر کا کوڈ : 306994

امریکی نائب صدرمائیک پنس ناپسندیدہ شخصیت قرار

حماس کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا خطے میں خیر مقدم نہیں کیا جانا چاہیے
فلسطینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) اپنا کردار ادا کرے جبکہ حماس نے نائب امریکی صدر کے دورہ مشرقی وسطیٰ کو مسترد کردیا ہے
امریکی نائب صدرمائیک پنس ناپسندیدہ شخصیت قرار
فلسطینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) اپنا کردار ادا کرے جبکہ حماس نے نائب امریکی صدر کے دورہ مشرقی وسطیٰ کو مسترد کردیا ہے۔

فلسطینی وزير خارجہ رياض المالکی نے انٹرنيشنل کرمنل کورٹ پر زور ديا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کی روک تھام کے ليے اپنا کردار ادا کرے، ریاض المالکی نے اپنے بيان ميں کہا کہ چيف پراسيکيوٹر آئی سی سی کو اپنے اختيارات کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کو فوری طور پر رکوانا چاہيے، غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی نائب صدرمائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے دورہ مشرق وسطیٰ کومسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا خطے میں خیر مقدم نہیں کیا جانا چاہیے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کے بارے میں متنازع بیان دینے اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے مؤقف کے بعد مائیک پنس کا فلسطین اور خطے میں استقبال کا کوئی جواز نہیں۔

 
https://taghribnews.com/vdcaoiney49nwo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ