تاریخ شائع کریں2018 18 January گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 306462

ایرانی نائب صدر کی پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار سے ملاقات

ایران دوطرفہ اور علاقائی سطح پر برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے
سینئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کوئی حد مقرر نہیں ہے
ایرانی نائب صدر کی پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار سے ملاقات
 سینئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کوئی حد مقرر نہیں ہے.

ان خیالات کا اظہار 'اسحاق جہانگیری' نے بدھ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار 'رانا تنویر حسین' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے کوئی حد مقرر نہیں ہے.

اسحاق جہانگیری نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اور ہمسایہ ملک ہیں جن کے درمیان مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مشترکات موجود ہیں.

انہوں نے اس عظم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران دوطرفہ اور علاقائی سطح پر برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

سینئر نائب ایرانی صدر نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاک ایران تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتا.

خطے میں بڑتی ہوئی دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے اسحاق جہانگیری نے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست خطے میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے.

انہوں نے ایران اور پاکستان کے دفاعی اور عسکری حکام کے درمیان وفود کے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے.
https://taghribnews.com/vdcaiineu49nwy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ