تاریخ شائع کریں2018 18 January گھنٹہ 16:12
خبر کا کوڈ : 306458

اسرائیل کا مقابلہ ایران کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری

اگر عوام کی بھر پور خدمت کی جائے تو پھر ہمارے خلاف دنیا کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری کا حصہ ہے
اسرائیل کا مقابلہ ایران کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کا مقابلہ ایران کی  دینی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اندرونی مشکلات پر قابو پانے کے لئے تلاش و کوشش ، فداکاری اور مجاہدت کی ضرورت ہے۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ اگر کسی نے میری تعریف کرتے ہوئے مجھے مالک اشتر سے تعبیر کیا اوراس بات پر مجھے یقین ہوگیا تو میں گر جاؤں گا اور نابود ہوجاؤں گا لیکن اگر میں نے اس تعریف پر کوئی توجہ نہ دی اور خود کو ان عظیم ہستیوں کے سامنے حقیر سمجھا تو اللہ تعالی مجھے بزرگی عطا فرمائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر عوام کی بھر پور خدمت کی جائے تو پھر ہمارے خلاف دنیا کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی کیونکہ اس وقت ہمارے پاس 80 ملین سرباز موجود ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcftvdmcw6dxja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ