تاریخ شائع کریں2018 18 January گھنٹہ 16:03
خبر کا کوڈ : 306452

ایران کی پارلیمنٹ میں ایٹمی معاہدے کے بارے میں آٹھویں رپورٹ پیش

امریکی صدر کا یہ یکطرفہ بیان منفی عمل کا باعث بن سکتا ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں آٹھویں سہ ماہی رپورٹ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن میں پیش کردی گئی ہے
ایران کی پارلیمنٹ میں ایٹمی معاہدے کے بارے میں آٹھویں رپورٹ پیش
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن میں ایٹمی معاہدے کے بارے میں آٹھویں سہ ماہی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں آٹھویں سہ ماہی رپورٹ پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن میں پیش کردی گئی ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اس رپورٹ میں چار حصے مرتب کئے گئے ہیں جن میں مسائل اور رکاوٹیں، ایران کے مطالبات اور اس سلسلے میں ایران کی وزارت خارجہ کے اقدامات، پابندیوں کے خاتمے سے متعلق تازہ ترین صورت حال اور جوہری شعبے کی سرگرمیوں کی موجودہ صورت حال شامل ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس رپورٹ میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنے کے بارے میں آئی اے ای اے کی نو رپورٹوں کے باوجود ایٹمی معاہدے کی پابندی کی تصدیق نہ کرنے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے تیرہ اکتوبر کے اقدام کی طرف بھی، جو سیاسی طور پر انجام پایا ہے، اشارہ کیا گیا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اس اقدام کا ایٹمی معاہدے کے دائرے میں بین الاقوامی معاہدوں پر عمل سے متعلق حکومت امریکہ کی فریضے پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے تاہم امریکی صدر کا یہ یکطرفہ اور بدنیتی پر مبنی اقدام، ماحول کو ناسازگار بنانے اور نتیجے میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے سے فائدہ اٹھائے جانے میں منفی عمل کا باعث بن سکتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت امریکہ کا یہ مکمل سیاسی اقدام، عالمی برادری اور خاص طور سے ایٹمی معاہدے کے دیگر فریقوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کئے جانے کا موجب بنا ہے اور سب نے ہی ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بین الاقوامی معاہدے کی بنیاد پر امریکہ کی جانب سے بھی مکمل طور پر عمل درآمد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت میں ایک بیان پڑھ کر سنایا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے اپنے بیان میں ایٹمی معاہدے کے دوسرے سال کی مناسبت سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے دیگر موضوعات سے ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔

انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدہ، علاقائی و عالمی امن و سلامتی میں مددگار واقع ہوا ہے، کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے بارہا اس بات پر تاکید کی ہے کہ ایٹمی معاہدے پر اسلامی جمہوریہ ایران نے مکمل طور پر عمل درآمد کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjimet8uqeyxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ