تاریخ شائع کریں2018 18 January گھنٹہ 15:37
خبر کا کوڈ : 306435
مفتی احمد الطیب

عربوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی شکست خود رقم کی

امریکہ خطے میں اسرائیل کو پولیس کا کردار ادا کرنے کے لئے بھر پور امداد فراہم کر رہا ہے
مصری یونیورسٹی "جامعہ الازہر " کے سربراہ مفتی احمد الطیب نے عرب ممالک کی زبوں حالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی شکست خود رقم کی
عربوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی شکست خود رقم کی
مصری یونیورسٹی "جامعہ الازہر " کے سربراہ مفتی احمد الطیب نے عرب ممالک کی زبوں حالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی شکست خود رقم کی۔

الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق الازہر کے سربراہ احمد الطیب نے بیت المقدس کی مدد کے سلسلے میں عالمی کانفرنس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں ہماری کمزوری، ذلت اور رسوائی کا کوئی شرعی عذر نہیں ہے۔ ہمارے پاس وسیع پیمانے پر مادی اور انسانی وسائل موجود ہیں اگر ہم چاہیں تو ان تمام وسائل سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں اسرائیل کو پولیس کا کردار ادا کرنے کے لئے بھر پور امداد فراہم کر رہا ہے۔

شیخ الازہر نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ہمیں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی روش کو تبدیل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن پسند دین ہے لیکن اس کا ذلت و خواری اور ظلم و ستم کے سامنے تسلیم ہونے سے کوئی ربط نہیں ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسا دشمن موجود ہے جو صرف طاقت کی زبان  بولتا اور سمجھتا ہے ایسے دشمن سے امن و صلح کی بات کرنا ہمارے لئے ننگ و آر کا باعث ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaeinem49nwy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ