تاریخ شائع کریں2018 18 January گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 306425

شریف حکومت نے قوم کا پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کی

پیسہ نواز شریف کے پاس سے ہوتا ہوا پاکستان سے دبئی اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہل میٹل کے ذریعے اپنی رقم اپنے ملازمین اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو بھیجتے تھے اور یہ رقم پاکستان سے دبئی اور پھر آگے جاتی تھی
شریف حکومت نے قوم کا پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کی
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہل میٹل کے ذریعے اپنی رقم اپنے ملازمین اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو بھیجتے تھے اور یہ رقم پاکستان سے دبئی اور پھر آگے جاتی تھی۔

بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کی اور قوم کا پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیسہ نواز شریف کے پاس سے ہوتا ہوا پاکستان سے دبئی اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہل میٹل سے متعلق ہماری ٹیم نے نئے انکشافات کیے ہیں جبکہ حدیبیہ پیپر ملز بھی منی لانڈرنگ کے لیے بنائی گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ 1999 میں نواز شریف کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور پاناما کے بعد انکشاف ہوا شریف خاندان کی 16 کمپنیاں تھیں اور شریف خاندان کی ان کمپنیوں میں 300 ارب روپے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے چوری کا بلیک پیسہ باہر جا کر وائٹ ہو کر واپس آجاتا تھا۔

عمران خان نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود پارلیمنٹ پر ایک دھبہ ہے، اور امریکا میں جاکر ڈونلڈ ٹرمپ کی زبان بولتے رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے پارلیمینٹ کی بے حرمتی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا وزیر خارجہ دبئی میں نوکری کررہا ہے اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے پیسہ امریکا جارہا ہے، کیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو معلوم نہیں کہ خواجہ آصف بیرونِ ملک نوکری بھی کرتے ہیں۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے حوالے سے اپنے ریمارکس پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ایک بلڈنگ کا نام ہے جسے اس میں موجود پارلیمنٹیرینز اپنے کردار سے اوپر یا نیچے لیکر جاتے ہیں‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’پارلیمنٹ کو پارلیمنٹیرینز نے تباہ کیا، یہ لوگ فراڈ کرنے والوں کے لیے اسمبلی سے قانون پاس کرارہے ہیں‘۔

انہوں نے جنگ اور جیو میڈیا گروپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پبلک اکاؤنٹس کو منظر عام پر لائیں تاکہ ان کے یہ خدشات دور ہو سکیں کہ اس گروپ کو کسی اور کی جانب سے رقوم موصول نہیں ہورہیں کیونکہ ادارہ تو پہلے ہی نقصان میں چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے زیرِ انتظام ایک جسلے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا عندیہ دیا تھا جبکہ پارلیمنٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcj8metiuqeyxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ