تاریخ شائع کریں2018 17 January گھنٹہ 11:05
خبر کا کوڈ : 306129

پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے

ماڈل ٹاؤن میں احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں کو جس بربریت کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی
قوم ایسے ظالم حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے، جو قوم کو پرتعیش سفری سہولیات کے جھانسے میں رکھ کر پورے ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور طور پر شرکت کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہماری جماعت کے منشور کا حصہ ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں کو جس بربریت کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے اس بھیانک اقدام کی مذمت اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہچانے کے مطالبے میں شریک رہے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکمران جماعت نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے ہمیشہ قومی اداروں کو استعمال کیا ہے۔ اختیارات کے اس ناجائز استعمال پر پنجاب حکومت کی جوابدہی کا وقت آپہنچا ہے۔ ملک کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا استعفٰی چاہتی ہیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ کالعدم مذہبی جماعتوں سے رابطوں کے انکشافات کے بعد پنجاب کابینہ کے بیشتر وزراء کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

علامہ ناصر جعفری نے کہا کہ نواز شریف بھارت کے لئے درد دل رکھتے ہیں، جبکہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے وزراء ملک کی امن و سلامتی کے خلاف مصروف کالعدم جماعتوں سے فکری و جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں، جو ملک دشمنی کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم ایسے ظالم حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے، جو قوم کو پرتعیش سفری سہولیات کے جھانسے میں رکھ کر پورے ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے سوائے لوٹ مار اور مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے اور کوئی کام نہیں کیا۔ ملک میں صحت، تعلیم اور بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل حکومت کی عدم توجہی کے باعث سنگین صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں، لیکن حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ نااہل حکمرانوں کے خلاف جس احتجاج کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وہ انہیں ایوان اقتدار سے نکالے بغیر ختم نہیں ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcauineo49nw61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ