تاریخ شائع کریں2018 17 January گھنٹہ 10:50
خبر کا کوڈ : 306119

امریکہ نے فلسطین کی مالی امداد روک دی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کے ادارے کی ساڑھے 6 کروڑ ڈالر امداد بند
امریکہ نے فلسطین پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی امداد روک دی ہے
امریکہ نے فلسطین کی مالی امداد روک دی
امریکہ نے فلسطین پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی امداد روک دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے ساڑھے 6 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کو 6 کروڑ ڈالر جاری کردیے ہیں تاہم مزید 6کروڑ 50 لاکھ ڈالر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیتریس نے امداد کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی خدمات بہت اہمیت رکھتی ہیں اور امداد کٹوتی کی صورت میں ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ فنڈنگ کے معاملے میں دیگر ممالک بھی زیادہ حصہ ادا کریں لہذا اس معاملے کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjvmethuqeyvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ