تاریخ شائع کریں2018 17 January گھنٹہ 10:45
خبر کا کوڈ : 306116

یمن پر سعودی جارحیت سے 5ہزار سے زائد بچے جاں بحق

4لاکھ کے قریب خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں/ بیس لاکھ کے قریب بچے اسکول نہیں جا پارہے
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جاچکے ہیں
یمن پر سعودی جارحیت سے 5ہزار سے زائد بچے جاں بحق
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جاچکے ہیں جبکہ 4لاکھ کے قریب خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنازع کے نتیجے میں جنگ زدہ علاقوں میں بیس لاکھ کے قریب بچے اسکول نہیں جا پارہے جبکہ کئی برسوں سے جاری تشدد اور جنگ کے نتیجے میں بچے نہ صرف خوف میں مبتلا ہیں بلکہ وہ مختلف بیماریوں ، غربت اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو تقریبا تین سال ہوگئے ہیں جبکہ اس جنگ میں کئي ملین افراد بھوک،پیاس اورمختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgq39w3ak9zq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ