تاریخ شائع کریں2018 17 January گھنٹہ 10:35
خبر کا کوڈ : 306111

حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے/ احتجاج کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

اس بار آر او الیکشن نہیں چلے گا جب کہ شریف برادران کی خواہش ہے کہ ان کا تخت بچ جائے
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے عنقریب ان حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے جب کہ الیکشن میں کسی سے اتحاد مشکل ہے البتہ الیکشن کے بعد ہوسکتا ہے
حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے/ احتجاج کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے
 پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے عنقریب ان حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے جب کہ الیکشن میں کسی سے اتحاد مشکل ہے البتہ الیکشن کے بعد ہوسکتا ہے۔

لاہور میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ اچھے کی امید رہتی ہے اور اس بار آر او الیکشن نہیں چلے گا جب کہ شریف برادران کی خواہش ہے کہ ان کا تخت بچ جائے لیکن حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے، اگر ان پر دباو بڑھ گیا تو ان کو استعفی دینا پڑے گا جب کہ طاہرالقادری اگر حکم دیں تو احتجاج طویل ہوسکتا ہے۔

آصف زردای کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد پنجاب حکومت سے جان چھڑانا ہے کیوں کہ ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں، صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے اور آج یہ اپنی ملکیت بچانے کی کوشش کررہے ہیں  جب کہ میں نے اور میرے بیٹے نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب کہ الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد مشکل ہے البتہ الیکشن کے بعد اگر اتحاد ہوجائے تو الگ بات ہے۔

دوسری جانب طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کل کے احتجاج میں سب برابر کے میزبان ہیں جہاں ایک ہی اسٹیج ہوگا، آصف زرداری اور عمران خان سمیت سب دھرنے سے خطاب کریں گے، بنیادی طور پر ہمیں ایک دن کا احتجاج کرنا ہے،حالات کے مطابق طے کریں گے کہ احتجاج کتنے روز تک جاری رکھیں گے۔

واضح رہے عوامی تحریک آج سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پنجاب حکومت کے خلاف مال روڈ پر احتجاج کرے گی جس میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں شامل ہوں گی۔
https://taghribnews.com/vdcb80bf8rhbg8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ