تاریخ شائع کریں2018 17 January گھنٹہ 10:32
خبر کا کوڈ : 306110

زینب قتل کیس: خاکے سے مشابہت رکھنے والا شخص گرفتار

لاہور پولیس کو قصور کیس میں مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت کا حکم دے دیا ہے
زیر حراست مشکوک شخص جاری کردہ خاکے سے مشابہت رکھتا ہے اور مشتبہ شخص کے موبائل فون کی لوکیشن قصور کی ہے
زینب قتل کیس: خاکے سے مشابہت رکھنے والا شخص گرفتار
پولیس نے زینب قتل کیس میں خاکے سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے زینب کے قتل میں ملوث شخص کے خاکے سے مشابہت رکھنے والے شخص کو شمالی چھاؤنی سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست مشکوک شخص جاری کردہ خاکے سے مشابہت رکھتا ہے اور مشتبہ شخص کے موبائل فون کی لوکیشن قصور کی ہے جس کے بعد زیر حراست شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا جب کہ مشکوک شخص کو تفتیش کے بعد قصور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو قصور کیس میں مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت کا حکم دے دیا ہے اور لاہور پولیس قصور کیس میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔
https://taghribnews.com/vdca6inew49nw61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ