تاریخ شائع کریں2018 17 January گھنٹہ 01:07
خبر کا کوڈ : 306064

جاپانی سرکاری چینل نے پورے جاپان میں ہلچل مچادی

بعد ازاں جاپانی ٹی وی نے اپنے شہریوں سے کئی بار غلطی پر معذرت کی
واقعہ اُس وقت رو نما ہوا جب جاپانی چینل این ایچ کے کی جانب سے انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ اور سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر غلطی سے پیغام جاری کردیا گیا
جاپانی سرکاری چینل نے پورے جاپان میں ہلچل مچادی
جاپان میں سرکاری ٹی وی نے غلطی سے شمالی کوریا کے میزائل حملے کا الرٹ جاری کردیا جس کے بعد جاپان بھر میں ہلچل مچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی سرکاری چینل نے شمالی کوریا کے میزائل حملے سے متعلق غلطی سے ایک ایسا الرٹ جاری کردیا جس نے پورے جاپان میں ہلچل مچادی جب کہ الرٹ میں نہ صرف حملے سے متعلق بتایا گیا بلکہ شہریوں کو فوری طور پر پناہ گاہ تلاش کرنے کا بھی کہا گیا۔

واقعہ اُس وقت رو نما ہوا جب جاپانی چینل این ایچ کے کی جانب سے انٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ اور سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر غلطی سے پیغام جاری کردیا گیا کہ ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان پر میزائل فائر کردیا ہے اور حکومت کی جانب سے تمام شہریوں کو حفاظتی اقدام کے لیے عمارات کے اندرونی حصوں میں رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

بعد ازاں جاپانی ٹی وی نے کچھ دیر بعد ہی نہ صرف ٹوئٹر اور ویب سائٹ سے اپنی خبر کو ہٹادیا بلکہ اپنے شہریوں سے کئی بار غلطی پر معذرت کی اور کافی دیر تک ٹی وی اور انٹرنیٹ پر معافی مانگتے رہے۔ معذرت کرتے ہوئے ٹی وی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ میسج ایک غلطی ہے اور  ہمیں اس بات کا بہت افسوس ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی سرکاری چینل کی جانب سے جاری یہ غلط پیغام عین اُس وقت جاری کیا گیا جب ایک دن پہلے ہی ایک سرکاری ادارے کی جانب سے غلطی سے شمالی کوریا کے حملے کی خبر موبائل فون کے ذریعے پوری ریاست میں بھیج دی گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdciqqap5t1auu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ