تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 16:41
خبر کا کوڈ : 306045

عراق:عمار حکیم کی سعودی سفیر الشمری کے ساتھ ملاقات

عوامی رضاکار فورسز نے ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے:عمار حکیم
عمار حکیم اور سعودی سفیر الشمری کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
عراق:عمار حکیم کی سعودی سفیر الشمری کے ساتھ ملاقات
عراق میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الشمری نے بغداد میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

عمار حکیم نے سعودی سفیر سے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورسز نے ملک بھر سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے اور جنگ زدہ علاقوں میں تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

عراقی رہنما نے سعودی سفیر الشمری کے ساتھ ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش سے آزاد شدہ شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کے لئے اسلامی جمہوری ایران، ترکی، مصر اور سعودی عرب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

عمار حکیم نے کہ کہ مذکورہ ممالک کے درمیان علاقائی سطح پر بات چیت شروع کرنا ناگزیر ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب عراقی حکومت کے خلاف دہشت گرد تنظیم داعش سمیت متعدد مخالف گروہوں کی حمایت کرتا رہاہے۔
https://taghribnews.com/vdchk-nxm23nvvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ