>> طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کاحملہ | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 306044

طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کاحملہ

لیبیا: دارالحکومت طرابلس کے ہوائی اڈے پر جھڑپ میں 20 افراد جاں بحق
لیبیا: جاں بحق ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے یا مقامی انتظامیہ کے اہلکار تھے۔
طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کاحملہ
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کے حملے میں بیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے تحت وزارتِ صحت نے اپنے فیس بُک صفحے پر اطلاع دی ہے کہ معیتیقہ کے ہوائی اڈے پر لڑائی میں ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق ہوئے تھے اور چار زخمی افراد تاجوراکے سرجری اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے یا مقامی انتظامیہ کے اہلکار تھے۔

اتحادی حکومت کی ایک فورس نے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ ایک نامعلوم ملیشیا نے معیتیقہ کے ہوائی اڈے میں قائم ایک جیل سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے حملہ کیا تھا اور اس کی بعد ان کی وہاں سیکیورٹی فروسز کے ساتھ لڑائی چھڑ گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcgt39wtak9zz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ