تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 306036

حیدر العبادی کی زیرقیادت قائم ہونے والے النصر العراق الائنس

عراق میں اس سال بارہ مئی کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لئے النصر العراق نامی ایک الائنس تشکیل دیا ہے
حیدر العبادی کی زیرقیادت قائم ہونے والے النصر العراق الائنس
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لئے النصر العراق نامی ایک الائنس تشکیل دیا ہے اور تمام گروہوں اور جماعتوں کو اس الائنس میں شمولیت کی دعوت دی ہے اور خیال ہے کہ اس الائنس میں شامل ہونے والے گروہوں اور جماعتوں کی تعداد پچاس پہنچ جائے گی۔

عراق کی عصائب اہل حق تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمود الربیعی نے اعلان کیا ہے کہ اس الائنس کو اور بڑا کرنے کی کوشش جاری ہے اور انتخابات میں شرکت کے حوالے سے یہ اب تک کا سب سے بڑا الائنس ہے۔ حیدر العبادی کی زیرقیادت یہ الائنس چودہ جنوری کو قائم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں اس سال بارہ مئی کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں جن میں شرکت کے لئے مختلف جماعتوں کی جانب سے اتحاد تشکیل دیئے جانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchx-nx-23nvvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ