تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 16:04
خبر کا کوڈ : 306030

پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں;امریکا

اسلام آباد کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش ترک نہیں کریں گے۔:امریکا
پاک امریکا افواج کے درمیان مذاکرات ہی تعلقات بہتر کرنے کا درست طریقہ ہے۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں;امریکا
امریکا کے چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش ترک نہیں کریں گے۔ پاک امریکا افواج کے درمیان مذاکرات ہی تعلقات بہتر کرنے کا درست طریقہ ہے۔

امریکا کے چیئرمین آف جوائنٹس چیفس آف اسٹاف نے برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے سرعام گفتگو کرنا نہیں چاہتے۔ ہم تعلقات کو بہتری کے راستے پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔

پاک فوج کے ساتھ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل مذاکرات جاری رکھیں گے جبکہ وہ اور وزیر دفاع جم میٹس بھی تعاون کریں گے۔ ان کا کہنا تھا مجھے یقین ہے پاک امریکا افواج کے درمیان مذاکرات ہی وہ درست راستہ ہے جس سے دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbf0bfgrhbggp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ