تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 15:59
خبر کا کوڈ : 306028

امریکا کا شام میں نئی فورس کے قیام کا منصوبہ

شام میں نئی فورس کے قیام کا مقصد صرف اور صرف خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔
امریکا کا شام میں نئی فورس کے قیام کا منصوبہ
شام میں امریکی اتحاد نے حکومت مخالف کرد ملیشیا کے ساتھ ملکر نئی فورسز تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کے اعلان کے بعد کئی ممالک جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو اتحاد ختم ہوجائے گا۔

شام میں حکومت مخالفت اتحاد قائم کرنے والے ممالک نے کرد اتحادی ملیشا پر مشتمل سرحدی سیکورٹی فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ان ممالک نے شامی حکومت کے خلاف ایک مسلح گروہ تشکیل دیا تھا جس کو شام نے روسی کی معاونت سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

شام میں حکومت کا کہنا ہے کہ سرحدی افواج کی تشکیل اُن کی سالمیت، علاقائی خودمختاری اور اتحاد پر حملہ ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ شام کی حکومت کے حمایت کرنے والے ملک روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر ترکی اور عراق کے ساتھ طویل سرحدی علاقے میں توڑ پھوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

روس اس اقدام کی ہرگز حمایت نہیں کرے گا کیونکہ اسکا مقصد صرف اور صرف خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو روس کا امریکا کے ساتھ اتحاد ختم ہوجائے گا
https://taghribnews.com/vdcirqapvt1auu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ