تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 15:53
خبر کا کوڈ : 306026

اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہرطرح کی جدو جہد کا اعلان

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کی سفارش
فلسطین کی مرکزی کونسل نے ایگزیکٹو کمیٹی کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کا اختیار سونپا ہے
اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہرطرح کی جدو جہد کا اعلان
فلسطین کی مرکزی کونسل نے ایگزیکٹو کمیٹی کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کا اختیار سونپا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کونسل نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہرطرح کی جدو جہد کا اعلان کیا ہے۔

رام اللہ میں جاری رہنے والی فلسطینی مرکزی قیادت پر مشتمل فلسطینی کونسل کے اجلاس میں کئی اہم اعلانات اور فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبوری دور میں طے پانے والے تمام معاہدے بالخصوص اوسلو سمجھوتہ، اعلان قاہرہ اور واشنگٹن سمجھوتہ غیر موثر ہوچکے ہیں۔ ان پر عمل درآمد اور ان کی پابندی نہیں کی گئی۔ اس لیے اب ان کا کوئی عملی وجود نہیں رہا ہے۔

فلسطین کی مرکزی کونسل نے عالمی برادری پر فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا۔ کونسل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اساس پر فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے خاتمے، آزاد فلسطینی مملکت کے قیام۔ مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنائے جانے اور اسرائیل کو سنہ 1967ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر لے جانے پر زور دیا گیا۔

کونسل نے تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی انتظامی کمیٹی کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا بھی اختیار دیا ہے اور سفارش کی ہے جب تک اسرائیل سنہ 1967ء کی حدود میں آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے القدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم اور یہودی آباد کاری نہیں روکتا تب تک اسرائیل کو تسلیم نہ کیاجائے۔
https://taghribnews.com/vdcgx39w3ak9zz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ