تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 306015

امریکا کی شام میں غیر قانونی مداخلت پر ترکی کا سخت موقف

ترکی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے ہر اقدام کی مخالفت کرے گا
امریکہ شمالی شام میں 34 ہزار نفری پر مشتمل سرحدی قوت تشکیل دینے کا جائزہ لے رہا ہے: ترک صدر
امریکا کی شام میں غیر قانونی مداخلت پر ترکی کا سخت موقف
ترکی نے امریکا کی شام میں غیر قانونی مداخلت پر سخت موقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی دہشت گرد فورسز کو سر اٹھانے سے پہلے ہی کچل دیا جائے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے دہشت گرد گروپوں کو جنم لینے سے پہلے ختم کر دیں گے۔ انقرہ کی ایک تحصیل قاہر امان قذان میں فیکٹری کی افتتاحی تقریب اور بعد ازاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکہ شمالی شام میں 34 ہزار نفری پر مشتمل سرحدی قوت تشکیل دینے کا جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دہشت گرد گروپوں کو بننے سے پہلے ختم کر دیں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترک مسلح افواج کے دستے شمالی شام میں کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کرنے والے ہیں۔ یہ آپریشن اگلے چند روز میں شروع ہو جائے گا۔ امریکا ہماری ان کارروائیوں کی حمایت کرے۔

انکا کہنا تھا کہ ترکی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے ہر اقدام کی نہ صرف مخالفت کرے گا بلکہ اسکے خلاف ہر طرح کا اقدام اٹھایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcezp8xnjh877i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ