تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 306012

حکومت پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے:پاکستانی اسپیکر

تہران:علی لاریجانی کی پاکستانی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات
ناجائز صہیونی ریاست مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے لہذا امت اسلامی کی وحدت ناگزیر ہے؛پاکستانی اسپیکر
حکومت پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے:پاکستانی اسپیکر
ایرانی اسپیکر نے پاکستان، ایران دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک سنجیدگی کے ساتھ دہشتگردی سے متعلق مشکلات پر قابو پالیں گے.

ان خیالات کا اظہار علی لاریجانی نے تہران میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. پاکستانی اسپیکر 13ویں اسلامی پارلیمانی یونین کانفرنس میں شرکت کے لئے ایران کے دورے پر ہیں.

اس موقع پر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ ملک ہیں جن کو دہشتگردی سے شدید مشکلات کا سامنا رہا مگر دونوں ملکوں نے سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل پر قابو پالیا.

خطے میں امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممالک نہیں چاہتے کہ خطے میں امن و استحکام قائم ہوں اس لئے اسلامی ممالک ایسی خطرناک مہم جوئی کے خلاف مضبوط اور شفاف مؤقف اپنایا ہے.

اس ملاقات میں پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے.

سردار ایاز صادق نے پاکستان میں حالیہ منعقد ہونے والی 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس میں ایرانی اسپیکر کی شرکت کو سراہتے ہوئے علی لاریجانی سے کہا کہ آپ کی شرکت ایک سنہری موقع تھا جس کے بغیر اختتامی اعلامیہ تک پہنچنا ناممکن تھا.

پاکستانی اسپیکر نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے لہذا امت اسلامی کی وحدت ناگزیر ہے.

انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے درمیان تقسیم اور اختلافات کی فضا کو فروغ دینا چاہتا ہے لہذا اس سازش کے خاتمے کے لئے ہم سب کو دشمنوں کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنانا ہوگا.

سرردار ایاز صادق نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے اور ہم اس مقصد کے لئے بینکاری شعبے میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں.

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے اجلاس گزشتہ دنوں سے ایرانی دارالحکومت تہران میں آغاز ہو گیا جس میں 44ممالک کی پارلیمنٹ کے نمائندے شرکت کررہے ہیں.

پروگرام کے مطابق، اسلامی پارلیمنٹ اور اسپیکرز کانفرنس 17 جنوری تک جاری رہے گی.

پاکستان کے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی اس کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے.
https://taghribnews.com/vdcb80bf5rhbggp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ