تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 15:07
خبر کا کوڈ : 306007

امریکی صدر غیرسنجیدہ بیانات دینے سے باز رہیں؛

اقوام عالم کا احترام کرنا چاہئے.
اسلامی ممالک اور ان کی پارلیمنٹ کو چاہئے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کریں:علی لاریجانی
امریکی صدر غیرسنجیدہ بیانات دینے سے باز رہیں؛
ایران کے اسپیکر نے بعض ممالک کے خلاف امریکی صدر کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان باتوں سے نہ صرف ممالک کے درمیان دوستی قائم نہیں ہوگی بلکہ تقسیم اور دشمنی میں اضافہ بھی ہوگا.

ان خیالات کا اظہار علی لاریجانی نے پیر کے روز اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی جنرل کمیٹی کے 20ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ بعض ممالک خاص طور پر افریقی ریاستوں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ توہین آمیز  بیانات کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ ایسے غیرسنجیدہ بیانات دینے سے باز رہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم کا احترام کرنا چاہئے. آج، فلسطین اسلامی ممالک کے لئے ایک اہم مسئلہ ہے لہذا اسلامی ممالک اور ان کی پارلیمنٹ کو چاہئے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کریں.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران فلسطینیوں کے خلاف بہت سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ اجلاس فلسطینی عوام کی حمایت کرنے کا ایک موقع ہو گا.

لاریجانی نے شام اور عراق جیسے اسلامی ممالک کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہ بدقسمتی سے اسلامی ممالک کی ایسی بگرتی ہوئی صورتحال میں ناجائز صہیونی ریاست بیت المقدس کو اپنے دارالخلافہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اسلامی ممالک کے سیاسی شعور نے صہیونی کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف سازش کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کا اجلاس، امت مسلمہ کی آواز ہے اور ہم اس ذریعے سے فلسطینی عوام کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچ سکتے ہیں.

انہوں نے عالم اسلام کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو اس صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے.
ایرانی اسپیکر نے امت مسلمہ کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہو‏ئے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ایران کے قابل قدر تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس حوالے سے خطی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر تیار ہے.

تفصیلات کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کا 20 ویں اجلاس کا آج بروز پیر ایرانی دارالحکومت تہران میں آغاز ہو گیا جس میں 44ممالک کی پارلیمنٹ کے نمائندے شرکت کررہے ہیں.

اسلامی پارلیمنٹ اور اسپیکرز کانفرنس 17 جنوری تک جاری رہے گی. پاکستان کے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی اس کانفرنس میں شریک ہیں.
https://taghribnews.com/vdcfxvdmew6dxxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ