تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 12:52
خبر کا کوڈ : 305919

اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے اجلاس کا آغاز

ایران نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی صدارت سنبھال لی
اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے ۴۴ رکن ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پالیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں
اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے اجلاس کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی صدارت سنبھال لی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے ۴۴ رکن ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پالیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں۔

دارالحکومت تہران میں  جاری اسلامی پارلیمانی یونین کی 13ویں اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر مغربی افریقی ملک جمہوریہ مالی کے اسپیکر 'ایساک سیدبیہ' نے اسلامی پارلیمانی یونین کی صدارت اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی کے سپرد کردی.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں 13ویں اسلامی پارلیمانی یونین کانفرنس آج صبح تہران میں شروع ہوئی جو دو روز تک جاری رہے گی۔
 
اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل پارلیمانی امور کی کمیٹیوں اور ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیاگیا ۔
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcgqn9wyak9zy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ