تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 12:04
خبر کا کوڈ : 305887

اقوام متحدہ کی جانب سے بغداد حملوں کی شدید مذمت

اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حکومت کے ساتھ ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کل بغداد میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد آسان ہدف کو ٹارگٹ کر رہے ہیں
اقوام متحدہ کی جانب سے بغداد حملوں کی شدید مذمت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کل بغداد میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد آسان ہدف کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوتریس نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حکومت کے ساتھ ہے۔

مسٹر گوتریس کے ترجمان کے بیان کے مطابق انہوں نے کل پھراعادہ کیا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی سے لڑنے اور عراق کی تعمیر نو کی کوششوں میں عراقی حکومت اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ کل عراق کے دارالحکومت بغداد کے الطیران اسکوائر میں دو خود کش بم دھماکوں میں 36 افراد جاں بحق اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دو خود کش حملہ آوروں نے بغداد کے الطیران اسکوائر پر کھڑے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔عراق کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaamne049nwa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ