تاریخ شائع کریں2018 15 January گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 305759

بغداد:بم دھماکوں پر عراقی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت

عراقی قوم اور حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے.
انسداد دہشتگردی پر عراقی قوم اور حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا: ایران
بغداد:بم دھماکوں پر عراقی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت
اسلامی جمہوریہ ایران نے بغداد میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی پر عراقی قوم اور حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا.

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں بم دھماکوں پر عراقی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں کی مکمل شکست اور عراق کو تکفیری اور انتہاپسند عناصر سے پاک کرانے کے آخری مرحلے تک عراقی قوم اور حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے.

یاد رہے کہ آج بغداد کے الطیران اور باب الشرقی میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوئے.
https://taghribnews.com/vdciwwap3t1auy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ