تاریخ شائع کریں2018 15 January گھنٹہ 15:58
خبر کا کوڈ : 305723

تیونس:مہنگائی کے خلاف سات روز سے جاری مظاہروں میں تیزی

مظاہرین حکومت کی طرف سے عاید کردہ نئے ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
تیونس کی حکومت نے رواں سال کے آغاز پر بعض نئے ٹیکس لاگو کیے تھے جن کےباعث غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا۔
تیونس:مہنگائی کے خلاف سات روز سے جاری مظاہروں میں تیزی
افریقی ملک تیونس میں مہنگائی کے خلاف سات روز سے جاری مظاہروں میں یکدم پھر تیزی آگئی ہے۔ ادھر پولیس نے مظاہرین کو قابو کرنے کےلئے طاقت کا استعمال شرو ع کردیا ہے اور کئی مقامات پر ہونے والی جھڑپوں میں ابتک درجنوں شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

تیونس میں گذشتہ ہفتے پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ ان مظاہروں کے دوران توڑپھوڑ، لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر پرتشدد حربے استعمال کیے گئے۔ مظاہرین حکومت کی طرف سے عاید کردہ نئے ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

تیونس کی حکومت نے رواں سال کے آغاز پر بعض نئے ٹیکس لاگو کیے تھے جن کےباعث غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا تھا۔ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے اور معاشی نا ہمواری کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

دو روزہ وقفے کے بعد دارالحکومت تیونسیہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر دوبارہ احتجاج شروع کردیا جو آب بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی۔

ادھر تیونس حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کےلئے پھر سے پولیس کو طاقت کے استعمال کی آزادی دے دی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے دوبارہ شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف اب شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال شروع کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj8iettuqeyaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ