تاریخ شائع کریں2018 15 January گھنٹہ 11:16
خبر کا کوڈ : 305597

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بحری جہاز سانحے پر تعزیت

اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے کارکنوں پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیل بردار جہاز میں آگ لگنے کے دردناک اور دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بحری جہاز سانحے پر تعزیت
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز کے عملے کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیل بردار جہاز میں آگ لگنے کے دردناک اور دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور فرمایا، تیل بردار جہاز کے کارکنوں نے ملک اور قوم کی خدمت انجام دیتے ہوئے اپنی جان، خالق جہاں کے سپرد کی ۔ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے کارکنوں پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے  کہ 6 جنوری کو چین کے مشرقی سمندر میں ایک کارگو بحری چینی جہاز، ایرانی تیل بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا جس کے بعد تیل بردار جہاز سانچی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے 32 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلادیشی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci3wapyt1auw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ