تاریخ شائع کریں2018 15 January گھنٹہ 11:03
خبر کا کوڈ : 305584

ہندوستان کا مسلمان خود کو خطرے میں محسوس کر رہا ہے

مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے، شریعت میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کرسکتا ہے
بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب تین طلاق دینے والے کو جیل بھیج دیا جائے گا تو پھر وہ نان و نفقہ کس طرح ادا کرے گا
ہندوستان کا مسلمان خود کو خطرے میں محسوس کر رہا ہے
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تین طلاق سے متعلق بل قابل مخالفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین طلاق سے متعلق بل آئین کے خلاف ہے کیونکہ یہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ دوسری طرف اس بل کے ذریعے مسلم مردوں کو شیطان کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ بل نہ صرف شریعت میں مداخلت ہے بلکہ آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کے بھی خلاف ہے۔

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب تین طلاق دینے والے کو جیل بھیج دیا جائے گا تو پھر وہ نان و نفقہ کس طرح ادا کرے گا۔ یہ آر ایس ایس و بی جے پی کی ایک منصوبہ بند سازش ہے، جس کا مقصد مسلم خواتین کو راحت دینا یا تین طلاق پر پابندی عائد کرنا نہیں بلکہ کامن سول کوڈ کو لاگو کرنا ہے، مگر آر ایس ایس ذہنیت کے حاملین کو یہ بات یاد رکھنا چاہئے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے، شریعت میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ ہند ان دنوں شدید آزمائشی مراحل سے گزر رہی ہے، ایسے حالات میں باہمی اتحاد کے ذریعے ہی باطل طاقتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت ملک کا مسلمان خود کو خطرے میں محسوس کر رہا ہے، خوف اور بے چینی کی کیفیت طاری ہے، ایسے حالات میں امت کو مایوسی سے نکالنا ضروری ہے، حوصلہ مندی اور مثبت سوچ کے ذریعے ہی حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ 


 
 
https://taghribnews.com/vdcevn8xejh87ni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ